• Friday, 30 September 2022
چھٹیاں گزار کر گھر واپس آنے والی خاتون خوفزدہ کیوں ہوئی

چھٹیاں گزار کر گھر واپس آنے والی خاتون خوفزدہ کیوں ہوئی

ویانا(نیاٹائم)کروشیا میں تعطیلات گزارنے والی ایک خاتون اپنے گھر پہنچتےہی اس وقت دنگ رہ گئیں جب ان کے سوٹ کیس سے ایک بڑا بچھو اور اس کے مزید بچے نکلے جن کی کل تعداد اٹھارہ تھی۔

 

خاتون ہفتے کے دن کروشیا سے آسٹریا کے سٹی نٹرن باخ پہنچی تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے اپنا سوٹ کیس اوپن کیا تو ڈرکی ایک سرد لہر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں سراعت کرگئی کیونکہ سوٹ کیس میں بچھوؤں کی پوری فیملی موجود تھی۔ ظاہری طور پر وہ ماں اور اس کے بچے تھے۔خاتون تعطیلات گزارنے کروشیا گئی ہوئی تھی اور جانوروں کی ایک تنظیم سے بات کی تو کچھ دیر میں ان کا اسٹاف خاتون کے گھر آگیا۔

 

 سارے بچھو حیات تھے جن کو حفاظت سے شفٹ کر دیا گیا ہے۔ خاتون کو بتایا گیا کہ مادہ بچھو نے سوٹ کیس میں گھر بنایا ہوا تھا اور وہی اس نے بچے پیدا کیے۔اب ان بچھوؤں کو جانوروں کے لنز سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایکسپرٹ کے مطابق یہ تیسرا بار ایسا ہواہے جس میں کروشیا سے بچھو آسٹریا گئے۔ ایک اور سیاح نے بتایا کہ وہ تیس  جون کو گھر پہنچی تھیں اور سوٹ کیس میں 3 ہفتے بعد بچھوؤں کا پتہ چلا تھا۔

 

چین میں سانپ کی نئی قسم دریافت