محکمہ موسمیات نے بارشوں کے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے اگست کے مہینے میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بادل برسنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں کچھ روز ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، خلیج بنگال میں سے ایک اور سسٹم کراچی کو متاثر کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ  اگست کی شام سے کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل بھی آسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں معتدل بارشوں کا چانس موجود ہے اورآٹھ سے نو اگست تک بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کی امید ہے جبکہ بارہ سے چودہ اگست کے دوران بھی کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔

 

دوسری جانب بلوچستان میں بارش اورسیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ شیئر کردی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کی وجہ سے متعدد حادثات میں اب تک 136 قیمتی جانیں جان سے محروم ہوگئیں جن میں چھپن مرد، سنتالیس بچے اور33 خواتین شامل ہیں جبکہ بارشوں کے دوران متعدد واقعات میں ستر افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بادلوں کے برساؤ سے تیرہ ہزارمکانات سے زائد کو نقصان پہنچا اور ساڑھے تین ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، مختلف شہروں میں سولہ پلوں اور640 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

 

بلوچستان میں بارشوں سے کتنی اموات ہوئیں