• Friday, 30 September 2022
اداروں میں مداخلت سےمتعلق چیف جسٹس کےریمارکس

اداروں میں مداخلت سےمتعلق چیف جسٹس کےریمارکس

اسلام آباد(نیاٹائم)چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نےایک کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نےکسی ادارے کےکام میں مداخلت نہیں کی مگر ہم اداروں کے پشت پرکھڑے تھے جبکہ ہمارے اس اقدام کےنتیجےمیں شفاف اورغیر جانبدارانتخاب کا انعقادہوا۔

 

عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں خیبریونیورسٹی کی طالبہ کےداخلہ منسوخی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیئے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے بلکہ ان کا کام ان ہی سے کرائیں گے، ہم نے پنجاب کے حالیہ انتخاب  میں بھی یہی کیا تھا۔

 

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ  ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی مگر ہم اداروں کی صرف پشت پر کھڑے تھے، ہمارے اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار انتخاب  کا انعقاد ہوا۔یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جس میں کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا الیکشن  غلط قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بھی قرار دیاتھا۔عدالت نے حمزہ شہباز کی طرف سے عوامی مفاد کے علاوہ کیے گئے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قراردے دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے نتیجے میں حمزہ شہباز کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگئےتھے اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ  کی پگ پرویزالہی کے سر سج گئی تھی۔

 

وفاقی حکومت کو پندرہ منٹ میں گھر بھیج سکتے ہیں،پرویزخٹک