سلمان خان ایشیا کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے

سلمان خان ایشیا کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے

ممبئی(نیاٹائم)بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاربن گئے ہیں۔

 

سلمان خان جلد ہی ناموررئیلیٹی شو 'بگ باس سولہ' کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپس انٹری مار رہے ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار نے بگ باس سیزن سولہ کی میزبانی کرنے کے لیے آٹھ سو کروڑ انڈین روپے کا ناقابلِ یقین معاہدہ کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے اس پروگرام کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی ہوسٹنگ کیلئے  دس ٹریلین انڈین روپے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد بہت سے لوگوں کی کثیر تعداد غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہوگئی تھی کہ بگ باس کے آئندہ سیزن کے میزبان دبنگ خان ہی ہونگے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق سلومیاں کی بگ باس کے سیزن سولہ کے لیے آٹھ سو کروڑ بھارتی روپے میں ڈیل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں دبنگ خان نے معاوضہ تقریباً 350 کروڑ روپے وصول کیا تھا۔جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ کاش میں بھی سلمان خان ہوتا۔

 

اداکار سیف علی خان کو ڈائریکٹر نے تھپڑ مارا، مگر کیوں