وفاقی حکومت کو پندرہ منٹ میں گھر بھیج سکتے ہیں،پرویزخٹک

وفاقی حکومت کو پندرہ منٹ میں گھر بھیج سکتے ہیں،پرویزخٹک

نوشہری(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے عمران خان کہیں تو پندرہ منٹ میں وفاقی حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔

 

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب میں گورنمنٹ کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو فیڈرل گورنمنٹ کا بھی خاتمہ کر سکتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا قائد اجازت دے تو وفاقی حکومت پندرہ منٹ میں ختم کردیں گے۔سربراہ پی ڈی ایم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو منسٹر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر رکھی ہوئی ہے۔مولانا کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے مولانا اپنی سیاسی زندگی کو تدفین ہونے سے نہیں بچا سکتے۔

 

خیال رہے کہ پرویزخٹک پہلے بھی ایسے چٹ پٹے بیان دیتے رہتے ہیں انہوں نے ایک جلسہ میں کہا تھا کہ عمران خان وزیراعظم میری وجہ سے ہے، پرویزخٹک خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں اور حال ہی میں عمران خان نے وفاقی حکومت سے اتحادی کو الگ کرنے کیلئے پرویز خٹک کو ٹاسک دیا تھا۔

 

قانون کی حکمرانی قومی ترقی کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے، عمران خان