سبزیوں کے کاشتکاروں کیلئے محکمہ زراعت کی ہدایات

سبزیوں کے کاشتکاروں کیلئے محکمہ زراعت کی ہدایات

قصور(نیاٹائم)موسم گرما اور حبس بڑھ جانے کے باعث محکمہ زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو آٹھ سے دس دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ چونکہ موسم گرما کی شدت بڑھنے کیساتھ ساتھ حبس میں بھی اضافہ ہوتا خارہا ہے لہذا کاشتکار سبزیات کی آبپاشی میں کسی کوتاہی سے اجتناب سے کام لیتے ہوئے آٹھ سے دس دن کے وقفہ سے سبزیوں کو پانی فراہم کرتے رہے تاکہ کمزور زمین میں یہ وقفہ چار سےپانچ دن بھی کیاجاسکتاہے۔ گرمی کے موسم میں حبس کے دوران بینگن اور بھنڈی کی فصل پرہڈاہیٹل‘ سبز تیلے اور جوؤں کا اٹیک ہوسکتاہے اس لیے کاشتکار محکمہ زراعت کے لوگوں کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کو فوری استعمال کریں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرگھیاکدو‘چپن کدو‘ حلو کدو‘ کھیرے اورگھیاتوری کی لال بھونڈی کا اٹیک مشاہدے میں آئے تو بروقت زراعت کے ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ عملے سے مشورہ کرکے مناسب زہر کا دھوڑا یا سپرے کا استمعال کریں۔

 

دھان کی فصل کو بیماروں سے بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے