طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(نیاٹائم)نہم اوردہم جماعت کے سٹوڈنٹس کیلئے بڑی خبر آگئی میٹرک کے سالانہ پیپروں میں ٹوٹل مارکس گیارہ سو سے بڑھا کر بارہ سو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق ایک سو نمبر بڑھانے کا فیصلہ قرآن مجید کا سبجیکٹ کورس میں شامل کرنے کے باعث کیا گیا، قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ ایک سو نمبر کا پیپر لیا جائے گا، پچاس نمبرکا پیپر نہم اورپچاس نمبر کا دہم جماعت میں ہوگا، نہم کی آن لائن رجسٹریشن میں قرآن کا سبجیکٹ بھی رکھ لیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سو نمبر شامل کرنے کی حتمی اپروول کا فیصلہ بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کرے گی، قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پیپر آئندہ سال شامل کیا جائے گا۔ دوسری طرف طلبہ نے بھی سوشل میڈیا پر خبر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کے فیصلے نوجوان نسل کو دین کے قریب کریں گے۔

 

شہر قائد میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ