• Friday, 30 September 2022
فلم کی شوٹنگ کے مقام پر آٹھ ماڈلز ریپ کا نشانہ بن گئیں

فلم کی شوٹنگ کے مقام پر آٹھ ماڈلز ریپ کا نشانہ بن گئیں

 کیپ ٹاؤن(نیاٹائم ویب ڈیسک)ساؤتھ افریقہ میں قصبے کے نزدیک فلم کی شوٹنگ کے دوران مسلح افراد نے آٹھ ماڈلز کو جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کے گینگ نے ورک ٹیم پر اس وقت اٹیک کیا جب اس کے ممبران شوٹنگ شروع کرنے کیلئے ساز و سامان اور سجاوٹ کی تیاری میں مصروف تھے، گینگ کی طرف سے ریپ کی جانے والی ماڈلز کی عمریں اٹھارہ سے پینتیس سال کے مابین تھیں۔ ساؤتھ افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری نوٹس لیتے ہوئے ریپ کرنے والے افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بیس مشتبہ افراد میں سے تین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

 

پولیس آفیسرنے شک کا اظہار کیا ہے کہ ایس طرح لگتا ہے کہ مشتبہ افراد کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ غیرقانونی کان کن ہو۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں پولیس کو ہر بارہ منٹ میں عصمت دری کی رپورٹ ملتی ہے جبکہ سال 2019-20 کے دوران بیالیس ہزارے زائد خواتین نے ریپ کیسز کی رپورٹ پولیس اسٹیشنز پر درج کروائی۔

 

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بالی وڈ میں اینٹری کیلئے تیار