سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بالی وڈ میں اینٹری کیلئے تیار

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بالی وڈ میں اینٹری کیلئے تیار

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے حوالے سے خبریں  زیرگردش  ہیں کہ وہ بہت  جلد بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔

 

شوبز ویب سائٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی ہیں اور اب سماجی رابطوں کے  صارفین اس بارے میں  چہ مگوئیاں  کررہے ہیں کہ شاید وہ بہت  جلد ہی  بالی وڈانڈسٹری  میں اپنا  ڈیبیو کرتی نظر آئیں۔سارہ ٹنڈولکر سماجی رابطوں  کی ویب  سائٹ انسٹا گرام پر نہایت مشہور ومقبول ہیں جب کہ ان کے بیس  لاکھ سے زیادہ مداح  ہیں جن سے وہ اپنی روز مرہ کی تصاویراپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

 انکی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیاصارف نے لکھا کہ یوں لگتا ہے کہ ٹنڈولکر چل رہا ہے کیونکہ  باپ اور بیٹی کی چال بالکل ایک جیسی ہے۔ایک اور صارف نے کمنٹ کیا  کہ سارہ ٹنڈولکربالی وڈکی ہیروئنزسے زیادہ خو ب صورت ہیں اور شاید فلموں  میں بھی  آئیں گی اس لیے کچھ دنوں سے تھوڑا زیادہ ہی ان پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے  تاہم سابق بھارتی بیٹر کی جانب سے تاحال اپنی بیٹی کی بالی وڈ میں اینٹری سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

 

تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی خبروں پر کرینہ بھڑک اٹھیں