عمران خان پھر سےوزیراعظم آرہے ہیں،گوہررشید

عمران خان پھر سےوزیراعظم آرہے ہیں،گوہررشید

کراچی(نیاٹائم)پاکستان کے ٹی وی اداکار گوہر رشید نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے حوالے سے  دعویٰ کیا ہے۔

 

ٹویٹر پر جاری بیان میں گوہر رشید نے تحریرکیا کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی آفیشیل ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے یا نہ کیا جائے مگر عمران خان پھر سے بطور پرائم منسٹر آرہے ہیں۔اداکار نے اپنی ٹویٹ  میں لکھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپسی کریں گے۔

 

دوسری طرف معروف ہدایت کار مصنف اور  اداکار بلال لاشاری نے بطور ہدایت کار اپنی دوسری فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو متعدد بار  تاخیر کے بعد 30 ستمبر  2022 کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فلم کی لیڈ کاسٹ میں مشہور اداکار فواد خان، ماہرہ خان کے علاوہ عمائمہ ملک، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیر اعجاز اور حمزہ علی  بھی شامل ہیں۔

 

گلوکارجواداحمدشان شاہد کےخلاف بول پڑے