گلوکارجواداحمدشان شاہد کےخلاف بول پڑے

گلوکارجواداحمدشان شاہد کےخلاف بول پڑے

لاہور(نیاٹائم)نامور گلوکار جواد احمد نے فلمی اداکار  شان شاہد سمیت پاکستان کے ان فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں۔

 

ٹویٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے سب سے پہلے شان شاہد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے لکھا 'شان ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ میرے خلاف کی جانے والی تمام ٹوئٹس کو لائیک بھی  کر رہے ہیں۔جواد احمد کا کہنا تھا کہ شان ان میں سے ایک ہیں جو  مدینہ کی ریاست بنانے میں منافق عمران خان  کی مدد کر  رہا ہے جبکہ وہ لوگ شان کے فلمی گانوں پر ڈانس کریں گے۔

 

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ عمران کے فلسفے کی حمایت کرنے والے فنکار صرف پاکستان میں فن اور ثقافت کی قبر کھود رہے ہیں۔ایک اور ٹویٹ  میں جواد احمد نے حالیہ تنازع پر بات کی اور کہا کرپٹ عمران خان نےبین الاقوامی چوری کرکےانٹرنیشنل  سطح پرپاکستان کی جوبدنامی کرائی ہےاس کی وجہ سےاب پاکستان پردوسرےملکوں کا  بھی اعتماد اٹھےگااور ہمیں ایف اے ٹی ایف میں مزید مالی پریشانیوں کا سامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔