• Friday, 30 September 2022
صباء کو بڑی مشکل سے ڈنر کیلئے راضی کیا، سید جبران

صباء کو بڑی مشکل سے ڈنر کیلئے راضی کیا، سید جبران

کراچی(نیاٹائم)ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار سید جبران نے اداکارہ صبا قمر سے فرینڈشپ کرنے اور ریلیشن آگے بڑھانے کیلئے کیے جانے والے جتن کے بارے بتایا ہے۔

 

سید جبران ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی فیورٹ اداکارائیں صبا قمر اور سجل علی ہیں، وہ ان دونوں کے کام کو بہت زیادہ لائک کرتے ہیں جبکہ صبا سے ماضی میں وہ فرینڈشپ کرنا چاہتے تھے۔اداکار نے 2004 میں صبا قمر سے پہلی نشست کا دلچسپ قصہ سنایا کہ 'اس وقت میرا ڈرامہ انڈسٹری  کا پہلا سال تھا، میں شہرقائد ایک کمرشل کرنے آیا تھا جس میں میرے ساتھ صبا بھی تھیں، مجھے پتہ تھا کہ کوئی ماڈل لاہور سے آئی ہے'۔سید جبران نے کہا 'یہ میرے ساتھ کی نشست پر بیٹھی تھیں تاہم اس نے مجھے بالکل لفٹ نہیں کروائی، ہلکی سی گفتگو ہوئی'۔

 

انہوں نے بتایا 'اس کے بعد میں اسلام آباد ایک ڈرامہ شوٹ کرنے پہنچے جس میں میرے ہمراہ صبا بھی تھیں، تب ہماری فرینڈشپ کی شروعات ہوئی، پھر میں نے بڑے جتن کیے کہ صبا سے میرے ریلیشن فرینڈشپ سے زیادہ بڑھیں تاہم اس نے لفٹ ہی نہیں کروائی'۔سید جبران نے مزید بتایا کہ 'ایک دن میں نے اس کو بہلا پھسلا کے ڈنر کیلئے راضی کیا تاہم صبا اتنی تیز تھی، اس نے ہاں تو کی لیکن جب میں اس کو لینے گیا صبا نے ساری ٹیم بھی بلائی ہوئی تھی'۔

 

دوران انٹرویو اداکار نے کہا 'اس دن کے بعد سے میں نے شکست کھالی کہ صبا کے ساتھ فرینڈشپ سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا، اس سے صرف فرینڈشپ رکھو، اس دن کے بعد سے میری صبا کے ساتھ بہت اچھی فرینڈشپ کی'۔خیال رہے کہ سید جبران اور صبا قمر کی عید الفطر پر مووی 'گھبرانا نہیں ہے'  ریلیز ہوئی ہے۔

 

اداکار سیف علی خان کو ڈائریکٹر نے تھپڑ مارا، مگر کیوں