مسلح افراد نے پولیس ملازم کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی

مسلح افراد نے پولیس ملازم کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی

جھنگ(نیاٹائم)مسلح افراد نے پولیس ملازم کے ساتھ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی۔

 

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار پر تشدد کا واقعہ جھنگ کے ایریا ساہ جھووال میں رونما ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ملازم پر تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس ملازم کے خلاف خاتون کی نازیبا ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرنے کی ایف آئی آر درج ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے ملزمان میں سے تین افراد کو دھر لیا گیا ہے جبکہ پولیس ملازم پر بھی مقدمہ پر دیانتداری سے قانونی راستہ اپنائیں گے جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف قانون بلا خوف اپنا راستہ اپنائے گا، ہر صورت قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

ڈیفنس میں ہونے والی سولہ لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا