کورونا کی تیز رفتاری، مجالس اور جلوس کیلئے ہدایت جاری

کورونا کی تیز رفتاری، مجالس اور جلوس کیلئے ہدایت جاری

لاہور(نیاٹائم)ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح تین عشاریہ انتیس فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس کا شکار ہونے سے مزید شخص زندگی سے محروم ہوگیا۔

 

قومی ادارہ برائے صحت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 20080 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661 افراد میں کورونا کے پازیٹیو ٹیسٹ آئے۔ این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت سیریس ہے۔

 

دوسری طرف محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی انسٹیٹیوٹ برائے ہیلتھ نے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد راستہ ہے اس لیے ماسک لازمی پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین ہرصورت لگوائیں۔

 

کورونا نے مزید تین زندگیاں نگل لیں