ڈیفنس میں ہونے والی سولہ لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا

ڈیفنس میں ہونے والی سولہ لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا

 لاہور(نیاٹائم)ڈیفنس بی کے ایریا میں ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا جس میں شاپ کا اونر خود ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

 

نیاٹائم کے مطابق لاہورکے ایریا ڈیفنس بی میں گزشتہ دن موبائل دوکان کے اونر کے ساتھ ہونے والی سولہ لاکھ کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے واردات کے سرغنہ شاپ اونر کو تین ساتھیوں سمیت  حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایزی پیسہ کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈراما کیا۔ ایف آئی آر 1234/22 کے مطابق شاپ مالک عاقب اپنے ملازم کے ساتھ سولہ لاکھ کی رقم بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا جبکہ ڈبے میں رقم موجود نہ تھی۔ دکان اونر کے دو ساتھیوں نے پلان کے تحت ڈکیتی کا ڈراما رچایا اور خوف پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔

 

بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کی واردات اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کینٹ پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں واردات کے ملزمان کو دھر لیا، جنہوں نےتفتیش کے دوران تسلیم کیا کہ سب ڈرامہ رچایا گیا تھا۔ ملزمان سے خورد برد کیے گئے پیسے، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ملزمان میں دکان اونر عاقب اور ملازمین حسین، ندیم اور نقاش شریک ہیں، جنہیں تفتیشی ٹیم کو دیدیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس بی اور ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

 

گونگی بہری خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ