• Friday, 30 September 2022
30سال پہلے مرنے والوں کی شادی کا انوکھا واقعہ

30سال پہلے مرنے والوں کی شادی کا انوکھا واقعہ

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) انڈین ریاست کرناٹک میں انوکھا واقعہ پیش آ یا جس کے مطابق  تیس  سال  پہلے  مرنے والوں کی شادی کرادی گئی۔

 

انڈین  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی  بھارتی رسم "پریتھا کلیانم" کے تحت کرائی گئی ہے جس میں شوبھا اور چندپا کی 2دن  پہلے شادی کرائی گئی۔یہ رسم بھارتی  ریاست کرناٹک اور کیرالہ کے لوگ ادا کرتے ہیں جس میں پیدائش کے وقت یا نوزائیدہ بچے کے مرنے کے تیس سال بعد اسکی شادی کرائی جاتی ہے جبکہ  اس رسم کوپریتھا کلیانم یعنی مردہ کی شادی کا نام دیا گیا ہے لیکن  اس شادی کی اطلاع  انڈین یوٹیوبر ارون نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو کے ذریعے دی جبکہ ساتھ ہی انہوں نے اس انوکھی شادی کی کچھ تفصیلات بھی شیئر کیں۔

 

یوٹیوبرارون نے اٹھائیس جولائی کو ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایک شادی میں شرکت کی جس میں  دلہا اور دلہن دونوں تقریباً  تیس سال  پہلے  مرچکے ہیں اور پھر بھی انکے خاندان  نے انکی شادی کروائی۔ارون  کے مطابق یہ ایک سنجیدہ روایت ہے جہاں متوفی دلہا اور دلہن کے اہل خانہ  شریک ہوتے ہیں جبکہ تمام رسم و رواج کسی بھی شادی کی طرح ہوتے ہیں اور دونوں  خاندان منگنی کیلئے  ایک دوسرے کے گھر بھی جاتے ہیں۔سوشل میڈیاپر اس شادی کو لیکرمختلف  تجزیوں و  تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔  

 

 

ہٹلر کی گھڑی کتنے میں فروخت ہوئی