اداکار سیف علی خان کو ڈائریکٹر  نے تھپڑ مارا، مگر کیوں

اداکار سیف علی خان کو ڈائریکٹر نے تھپڑ مارا، مگر کیوں

ممبئی(نیاٹائم)ہندوستانی فلم ساز ٹینو ورما نے بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو مووی کے سیٹ پر زناٹے دار تھپڑ مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔

 

سیف علی خان نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری کے ’چھوٹے نواب‘ کے نام سے مشہور تھے کیونکہ وہ اس وقت فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کیلئے لگے ہوئے تھے۔1999 میں سیف علی خان اداکار اجے دیوگن اور منیشا کوئرالا کے ساتھ مووی 'کچے دھاگے'  کی شوٹنگ کررہے تھے کہ مووی کے ایکشن ڈائریکٹر ٹینو ورما نے ان کو تھپڑ رسید کردیا جس کا انکشاف ٹینو نے بالی وڈ اداکار مکیش کھنا سے دوران گفتگو کیا۔ٹینو ورما نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مووی کے سیٹ پر سیف خان کو اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ ان کو محسوس ہوا کہ اداکار غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا 'اس وقت مووی میں ایک ٹرین کا منظر تھا جس میں مسلسل لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے تھے، وہ کافی بڑا سیٹ اپ لگایا گیا تھا جس کے لیے سات کیمرے نصب کیے گئے تھے'۔ٹینو کے مطابق  منظرن میں ایک چلتی ٹرین تھی جہاں سے سیف چھلانگ لگانے جا رہے تھے اور اسی وقت لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کو کنٹرول کرنا تھا، اس شاٹ میں اجے اور سیف ایک دوسرے کے ہمراہ تھے اور جیسے ہی میں نے ’ایکشن‘ کہا، سیف ناچنے لگ گیا'۔

 

انہوں نے بتایا 'میں نے مسلسل سیف کو روکا تاہم جب وہ نہ رکے تو میں نے سین روک کر سیف کو اپنے پاس بلایا اور اس سے تعاون نہ کرنے کا سبب پوچھا جس پر اداکار نے بتایا کہ میں ٹرین کی آواز سن کر خود کو ناچنے سے روکنے سے قاصر رہا'۔

 

کترینہ اوروکی کوشل کی جان کوخطرہ لاحق