• Thursday, 29 September 2022
ہٹلر کی گھڑی کتنے میں فروخت ہوئی

ہٹلر کی گھڑی کتنے میں فروخت ہوئی

برلن(نیاٹائم)جرمنی کے نازی حکمران اڈولف ہٹلر کی استعمال کی جانے والی گھڑی گیارہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نازیوں کے نشان (سواستیکا) والی واچ کو امریکی اسٹیٹ میری لینڈ کے ’الیگزینڈر ہسٹروریکل آکشنز‘ میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے گیارہ لاکھ ڈالر میں لی۔جرمن میڈیا کے مطابق ہٹلر کی واچ کی نیلامی کے حوالے سے بیس لاکھ سے چالیس لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن گھڑی صرف گیارہ لاکھ ڈالر میں خریدی گئی۔اس گھڑی کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ گھڑی 1933 میں جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد اڈولف ہٹلر کو ان کی برتھ ڈے پر بطور تحفہ دی گئی تھی۔

 

نیلام گھرمیں گھڑی کے بارے رکھی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ جب 1945 میں فرانس کے تیس فوجیوں نے ہٹلر کے گھر پر حملہ کیا تو وہ یہ گھڑی ایک نشانی کے طور لے گئے تھے جس کے بعد اس گھڑی کے بارے قیاس کیا جاتا ہے کہ اسے کئی بار نیلام کیا گیا اور یہ کئی نسلوں سے ہوتی ہوئی ادھر پہنچی ہیں۔

 

روبوٹ نے بچے کی انگلی کیوں توڑی