دھان کی فصل کو بیماروں سے بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے

دھان کی فصل کو بیماروں سے بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے

فیصل آباد(نیاٹائم)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت عامررسول نے دھان کی فصل کے پتوں پربھورے دھبوں کی بیماری، پتوں کے جراثیمی جھلساؤ، دھان کے بھبھکا یا بلاسٹ، دھان کی بکائنی اور تنے کی سڑن سے محفوظ رہنے کیلئے کاشتکاروں کو پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

انکا کہنا ہے کہ وہ دھان کی فصل کو سنڈیوں اور متعددبیماریوں سے بچانے کیلئے کسی غفلت یاکوتاہی سے گریز کریں  کیونکہ موسم کے بدلاؤ کے ساتھ ان بیماریوں کا اٹیک انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتاہے۔ دھان کا بھبھکا ان فصلوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں پانی جمع نہیں رہ سکتا لہٰذا ایسے کھیتوں میں گوبھ سے لے کر مونجر نکلنے کے دو ویک بعد تک سوکا نہ لگنے د یں بلکہ کوشش کریں کہ کھیت گارہ کی سیچوایشن میں ر ہے۔ پتوں پر بھبھکا کی علامات نمایاں ہونے پر زرعی ایکسپرٹ کے مشورہ سے موزوں پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں اور پندرہ دن کے وقفہ سے ضرورت کے مطابق ایک دفعہ پھر سپرے لازمی کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کےاٹیک کو کم کرنے کیلئے کھیت میں گوبھ سے لیکر پکنے تک وتر کا پانی دیا جائے اور بیماری عیاں ہونے پرکاپرآکسی کلورائیڈ بحساب تین گرام فی لیٹرپانی میں ملا کر فصل پر سپرے کریں۔ ایک کلوگرام نیلا تھوتھا، ایک کلوگرام اَن بجھا چونا اور120 لیٹ پانی کا بورڈ مکسچر بھی سپرے کی شکل میں کریں۔ پوٹاش کا استعمال بیماری کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے نیز دھان کے جراثیمی جھلساؤ سے بچانے کیلئے بیماری والے کھیت سے صحت مندانہ کھیت کو پانی فراہم نہ کیا جائے تاکہ بیماری کو کنٹرول کیا جاسکے۔

 

مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کیلئے کیا کرنا چاہیے