لاہور میں مسلسل کتنے روز بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

لاہور میں مسلسل کتنے روز بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

لاہور (نیاٹائم) محکمہ موسمیات نے لاہور میں مسلسل بارش کا امکان ظاہرکردیا ، محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ3روز تک مسلسل بارش ہوسکتی ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ لاہور میں جاری بارش کاسلسلہ اگلے تین روزتک جاری رہ سکتاہے۔ باغوں کے شہرمیں ہونےوالی بارش کی وجہ سے جل تھل ایک ہوگیاہے،شہرکے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہونے سےنظام زندگی بری طرح سے متاثرہورہاہے،سڑکوں اورگلیوں میں پانی جمع ہونےسے شہرندی نالوں کامنظرپیش کررہاہے۔

 

پنجاب حکومت نےانتظامی اداروں کوبارشوں کے حالیہ سپیل کے پیش نظرمتحرک رہنے کی ہدایت کی ہے،نکاسی آب کےلیے تمام وسائل بروئے کارلانے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

 

شہرکے جن علاقوں میں زیادہ بارش ہورہی ہے ان علاقوں میں مواصلات کانظام درہم برہم ہوگیاہے،بجلی کے کئی فیڈرزتیزبارش کی وجہ سے ٹرپ کرگئےہیں،پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بند پڑے ہیں، شہریوں کوپانی کے حصول میں شدیدمشکلات کاسامناہے۔

 

رپورٹ کے مطابق لاہو رکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33جبکہ کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کاتناسب 72فیصد ریکارڈکیاگیا ہے ۔

 

جاپانی ساحل پر ڈولفن مچھلیوں کے شہریوں پر حملے