مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کیلئے کیا کرنا چاہیے

مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کیلئے کیا کرنا چاہیے

فیصل آباد(نیاٹائم)ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ایکسپرٹ ایگریکلچر نے کہا کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ کسان فصل کے متعلق کھادوں کی مقدار کادرست تعین کرنے کیلئے زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ایکسپرٹ زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کریں تاکہ بہتر فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔مونگ پھلی کے کسان کھادوں کی مقدار کا صحیح استعمال کریں۔پھلی دار فصل ہونے کی وجہ سے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی اسی فیصد نائٹروجن فضا سے حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہاکہ جولائی کے آخر اور اگست کی شروعات میں جب فصل پھول نکا ل رہی ہوتی ہے تو دو سوکلوگرام فی ایکڑ یا پچیس کلوگرام فی کینال کے تناسب سے جپسم ڈالنے سے بہترین پروڈکشن کا حصول ہوسکتا ہے، اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ عملے سے بھی رہنمائی لی جاسکتی ہے۔

 

کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بڑا اقدام