بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے واٹر لیول میں مسلسل اضافہ

بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے واٹر لیول میں مسلسل اضافہ

کراچی(نیاٹائم)ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ کے واٹر لیول میں بار بار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 

محکمہ آب پاشی کی طرف سے سکھراورگڈو بیراج پر نچلے لیول کا سیلاب ڈکلیئرکیا گیاہے۔اس متعلق محکمہ آبپاشی کی طرف سے ہائی الرٹ جاری کرکے کچے کے رہائشیوں کو محفوظ جگہوں پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی اورملازمین کی چھٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 58ہزار 625 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 150 کیوسک رپورٹ کیا گیا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 83 ہزار 83 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 72ہزار 937 کیوسک ہے۔

 

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گڈو بیراج اور اڑھتالیس گھنٹوں میں سکھر بیراج پر درمیانے لیول کے سیلاب کا بتایا گیا ہے۔محکمہ آب پاشی کی طرف سے بندوں کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ادھرکوٹڑی بیراج پر پانی کی آمد نوےہزار05 کیوسک اور اخراج 78ہزار 700کیوسک ہے۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ملاحوں نے کشتیاں کنارے لگانا شروع کردی ہیں۔

 

بارشوں کے چوتھے سپیل کی بھی پیشگوئی