کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بڑا اقدام

کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بڑا اقدام

ملتان(نیاٹائم)کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے کم پیداواری لاگت اور ماحول دوست جدید لیف ٹیکنالوجی انٹروڈیوس کروا دی جس سے کپاس کی پیدوار بڑھ جائے گی۔

 

جنوبی پنجاب کے فارمر کپاس کی پیداوار میں کمی سے مشکلات کا شکار تھے۔ کسانوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ملتان کاٹن ریسرچ سینٹر نے لیف ٹیکنالوجی انٹروڈیوس کروائی۔ جدید ٹیکنالوجی کے مطابق کپاس کی تیاری کیلئے زمین کو خاص میتھوڈ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر زاہد محمود نے نیا ٹائم کو بتایا کہ زمین کی تیاری میں مائیکرواورگینیزم کو استعمال کیا جاتا ہے اور اسے گرم درجہ حرارت سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار کے مطابق پانی کا استعمال کم ہوتا ہے اور کپاس کی تیاری میں کم لاگت آتی ہے اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

کپاس کی کھلوں کے مابین گندم اور چاول کا بھوسہ رکھا جاتا ہے جس سے فصل پر کیڑوں کا اٹیک کم اور زمین کی نمی موجود رہتی ہے۔ کاشت کاروں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی ہمارے لیے مفید ہوئی اور پچاس فیصد تک کم لاگت آئی۔ لیف ٹیکنالوجی کی ہیلپ سے جہاں کپاس کی بہتر پروڈکشن ہورہی ہے وہاں فارمر بھی خوشحال ہورہے ہیں۔

 

کاشتکار کھیرے کی پچھیتی فصل بروقت کاشت کریں، محکمہ زراعت