کاشتکار کھیرے کی پچھیتی فصل بروقت کاشت کریں، محکمہ زراعت

کاشتکار کھیرے کی پچھیتی فصل بروقت کاشت کریں، محکمہ زراعت

قصور(نیاٹائم)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے اچھا بیج کاشت کریں۔

 

ترجمان محکمہ زراعت نے ”نیاٹائم نیوز“کوبتایا کہ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدارکو مناسب حد تک بڑھانا فصل کاشت کرنے سے پہلے کھیت میں دس سے بارہ ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک مرتبہ مٹی پلٹنے کا ہل بھی ہرصورت چلانا چاہیے تاکہ کھادزمین میں اچھی طرح سے مکس ہوجائے۔

 

محکمہ زراعت  کا مزید کہنا ہے کہ کاشتکار کھیت کو سیدھے کرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے ہوئے رانی کیا جانا چاہیے، کاشتکار جتنی محنت سے فصل کاشت کرے گا اس کواتنا ہی فائدہ ہوگا۔

 

ڈرپ اریگیشن سسٹم زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرسکتا ہے