ڈرپ اریگیشن سسٹم زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرسکتا ہے

ڈرپ اریگیشن سسٹم زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرسکتا ہے

قصور(نیاٹائم)ڈرپ اریگیشن سسٹم شعبہ زراعت میں انقلاب برپا کرسکتا ہے جبکہ کسانوں میں پانی کی خاصیت اجاگر کرکے زرعی پیداوار میں بے حد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

 

 ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچراصلاح آبپاشی قصور رانا تجمل حسین نے ”نیاٹائم“ سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں جب  پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے کا شتکاروں میں پانی کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا نیز کھیتوں کومطلوبہ مقدارمیں ٹھیک ٹائم پانی دیکر زرعی اجناس کی پیداواربڑھا کرسرسبز زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

 

انہوں نےمزید بتایا کہ ڈرپ اریگیشن کا سسٹم نہایت مفید اور زراعت و کسان کیلئے بہترین ہے جس سے بلندی پرواقع قطعات زمینوں کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم  کیاجاتاہے اور اس انداز سے بنجرزمینوں کو لہلہاتی فصلات میں بھی تبدیل کرنا ممکن ہے۔پختہ کھال جہاں پانی کو ضائع کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں وہیں زرعی ترقی کیلئے ان کا رول کھیتوں کو کثیرمقدارمیں پانی کی فراہمی کے ضمن میں اہم ہے، پختہ کھالوں کے ذریعے پانی کی ترسیل میں بھرپورتعاون ملتا ہے۔

 

پاکستان میں واٹر ریزوائرکی موجودہ صورتحال