یہ خود نالائقوں کی یونیورسٹی کے ہیڈ ہیں،شوکت ترین

یہ خود نالائقوں کی یونیورسٹی کے ہیڈ ہیں،شوکت ترین

اسلام آباد(نیاٹائم) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ بتانےکےدوران کہا ہےکہ یہ خودنالائقوں کی یونیورسٹی کے ہیڈ ہیں۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آج ملک میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ یکم جولائی سے  بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، اب لوڈ شیڈنگ کی کیا وجہ ہے؟ کوئلہ اور ایل این جی مہنگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نہیں منگوائے جارہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کے پلانٹ کم پاور پر چل رہے ہیں، اگر آپ ایندھن نہیں منگوائیں گے تو پاور پلانٹ کیسے چلیں گے؟ 

 

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی تو مشکلات کاسامنا تھا لیکن ہم نے بھی ادھر اُدھر سے پیسے کرکے لوگوں کو بجلی مہیا کرتے تھے، یہ ہمیں نالائق کہتے تھے، یہ خود نالائقوں کی یونیورسٹی کے ہیڈ  ہیں، ن لیگ کی حکومت نے اوور کیپیسٹی پہلے ہی کردی تھی، انہوں نے امپورٹڈ فیول پر پاور پلانٹس لگائےتھے۔

 

پنجاب حکومت کا100یونٹ تک مفت بجلی دینےکافیصلہ معطل