شارک نےدوخواتین کی جان لے لی

شارک نےدوخواتین کی جان لے لی

مصر(نیاٹائم ویب ڈیسک)مصر میں بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے  قاتلانہ حملے سے دو غیر ملکی خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔

 

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیر  ماحولیات کا بتانا ہے کہ شارک کی طرف سے خواتین پر حملے کے واقعات ہرغدہ شہر میں بحیرہ احمر  کے ساحل پر پیش آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رومانیہ اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والی سیاحوں کو شارک نے حملے کا نشانہ بنایا، دونوں حملے 600 میٹر کے فاصلے میں رونما ہوئے۔ 

 

وزیر ماحولیات کا بتانا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تمام سیاحتی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم  جاری کرتے ہوئے حملوں اور  انکے پیچھے کسی بھی سائنسی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔پرائیویٹ ہسپتال کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ ہلاک ہونے والی دوسری خاتون کا آبائی تعلق آسٹریا سے ہے مگر وہ اپنے خاوند کے ہمرہ  گزشتہ پانچ برسوں  سے مصر میں رہائش پذیرہیں۔

 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےبڑافیصلہ کرلیا