پولیس چوکی میں دھماکا،حوالدارشہید،4افرادزخمی

پولیس چوکی میں دھماکا،حوالدارشہید،4افرادزخمی

مردان(نیاٹائم) مردان میں  دہشت گردوں نے پولیس چوکی میں دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئےہیں۔

 

ڈی پی او عرفان اللہ خان کاکہنا ہے کہ آج صبح 10:45بجے مردان شہر سے متصل پولیس چوکی چمتار میں دھماکہ ہو ا، نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکےکےبعد پھٹ گیا۔

 

دھماکے کی وجہ سےحوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو ئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔ دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان  بھی پہنچا جب کہ آواز دور دور تک سنی گئی تھی۔ڈی پی او عرفان اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

 

اندھے قتل کا معمہ حل ، ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے قتل میں ملوث نکلی