پردیسیوں کولوٹنےوالوں کے خلاف موٹروے پولیس کی خصوصی مہم

پردیسیوں کولوٹنےوالوں کے خلاف موٹروے پولیس کی خصوصی مہم

لاہور (نیاٹائم) نیشنل ہائی ویز پر اوور لوڈنگ/اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اوورجنگ کےخلاف خصوصی مہم کاآغاز آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

 

ترجمان نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویزکےمطابق کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں پردیسی گھروں کو لوٹتے ہیں ان کو ریلیف دینے کے لیےآئی جی کے حکم پر خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا ٹرانسپورٹ ایکٹ کے تحت قابل گرفت جرم ہے اور ایسی بس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے پر بھی ہرصورت ایکشن لیا جائے گا۔

 

ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہےکہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل سے گریزنہیں کیا جائے گا،ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہائی وے پر اوور چارجنگ یا اوور لوڈنگ کی شکایت کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر تمام مسافرکسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورجارچنگ کے بابت خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سفرکی بہترین سہولت فراہم کرنا ہے۔