اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی،وزیراعظم

اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی،وزیراعظم

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے۔سستی شمسی توانائی کاجیل پورے ملک میں بچھائیں گے۔

 

گرین لائن اور بلیو لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے، پراجیکٹ میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کوپریشان کر رکھا ہے، مہنگائی کا سلسلہ پچھلے 4 برس سے جاری ہے، جلد اس سے نجات مل جائے گی، اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے، سستی شمسی توانائی کے جال پورے ملک میں بچھائیں  جائیں گے۔

  

وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس پراجیکٹ  سے فیض یاب ہوں گے، ماضی کی تاخیر کے ازالے کیلئے سب مل کر کام کریں، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے محنت کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 75 سالوں  میں سیاسی جماعتوں اورآمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے، عوامی فلاح کے پراجیکٹ حکومت کی ترجیح ہیں، سالانہ 20ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں، ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص پراجیکٹ بندی کی۔

 

انہوں نے کہا کہ پراجکٹس کی تکمیل کیلئےمحنت کرنے والوں کا مشکور ہوں، آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری بولی ہوئی تو خیر نہیں، ملک قرضوں میں جکڑا ہے، مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترقیاتی پراجکٹس کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، عوامی پراجکٹس کی ایسے نگرانی کریں جیسے اپنے بچوں کی  کی جاتی ہے۔

 

مرادعلی شاہ کرپشن کی علامت ہے،حلیم عادل شیخ