حمزہ کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنےپربڑی تکلیف ہوتی تھی،یاسمین راشد

حمزہ کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنےپربڑی تکلیف ہوتی تھی،یاسمین راشد

لاہور(نیاٹائم)ڈاکٹریاسمین راشد کا پرویزالہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ کئی بار حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے تھے توانہیں بڑی تکلیف ہوتی تھی۔

 

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پانچ ارکان کو حلف اٹھانا ہماری پارٹی کی پہلی جیت ہے،انہوں نے کہا ،خواتین بڑے اچھے انداز میں لیڈ کررہی ہیں وہ مبارکباد کی مستحق ہیں،انہوں نے پرویزالہی سے کہا ،کئی بار بڑی تکلیف ہوتی تھی جب آپ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے تھے،آپ نے منصفانہ انداز میں اسمبلی چلاتے رہے ہیں۔

 

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا،حکومت کو شرم آنی چاہیئے۔ جو لوگ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو ان سے زیادہ بےعزتی ووٹ کو کسی نے نہیں دی،ساہیوال میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود جلسہ کیا گیا،ہمیں نااہل حکومت کہا جاتا رہا شاید ہم پہلی بار اقتدار میں آئے،اب بات واضح ہوگئی امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،مہنگائی کا طوفان عوام پر برپا کیا گیا ہے،انہوں نے کہا تھا ایک روپیہ پیٹرول نہیں بڑھائیں  گے مگر انہوں نے 100 روپیہ بڑھا دیا ہے۔انہوں پرویزالہی سے کہا کہ  17 جولائی کو 20  رکن بھی ہمارے ہوں گے اور وزیراعلی پنجاب بھی آپ ہوں گے۔

 

مرادعلی شاہ کرپشن کی علامت ہے،حلیم عادل شیخ