مرادعلی شاہ کرپشن کی علامت ہے،حلیم عادل شیخ

مرادعلی شاہ کرپشن کی علامت ہے،حلیم عادل شیخ

لاہور(نیاٹائم)سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کرپشن کی علامت ہے۔

 

لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گورنمنٹ نے زیادتی کی ہے،، انہوں نے کہا سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ جو پنجاب پولیس نے حال کیا وہ بہت بڑی زیادتی ہے۔انہوں نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہورکے وکلاء اورلوگوں کے مشکور ہیں۔

 

انہوں نےکہا اس حکومت نے چند دنوں میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔سبزی ،مرغی ، آٹااور گھی سب کچھ مہنگا ہو چکا ہے،جو انکی الیکشن کمیشن گردی ہے اسکا بھی خاتمہ ہونے جا رہا ہے،یہاں پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، حمزہ شہباز وغیرہ کو پیش ہوتے دیکھا انکو کبھی ہتھکڑی لگی نہیں دیکھی گئی۔لیکن مین پی ٹی آئی کا ورکر ہوں اس لیے ہتھکڑی لگائی گئی۔

 

اپنے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  1987 مین کسی نے کوئی زمین کا کیس بنایا جو 31 سال پرانا کیس ہے،ن لیگ والوں  نے این آڑ او ٹو لے لیا ہے،عدلیہ سے متعلق ہمارا اعتماد بحال ہوا ہے،انہوں نے کہا عمران ریاض حق اور سچ کی آواز ہے اورسندھ حکومت کرپشن کی آماجگاہ ہے۔سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی اور کتے نیوٹرل کرانے کے لیے 92 کروڑ روپے خرچ دیئے گئے ہیں،انہوں نےکہا سندھ میں پانچ ہزار سے دس ہزار سکول بند کر دئیے گے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو لوٹوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

 

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو لاہورسے دھر لیا گیا