بھارت میں 4 ٹانگوں ، 4 بازووں والی عجیب الخلقت بچی کی پیدائش

بھارت میں 4 ٹانگوں ، 4 بازووں والی عجیب الخلقت بچی کی پیدائش

لکھنو (نیا ٹائم   ویب ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاوں میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں ، 4 بازووں والی عجیب الخلقت بچی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاوں شاد باغ کی رہائشی خاتون نے 4 بازووں ، 4 ٹانگوں والی عجیب الخلقت بچی کو  جنم دیا ہے ۔ اس عجیب الخلقت بچی کی پیدائش پر ہسپتال کے عملے سمیت خاندان کے دیگر افراد ششدر رہ گئے اور کئی افراد بچی کو قدرت کا معجزہ قرار دے رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنم لینے والی بچی کے پیٹ سے دو اضافی ہاتھ اور دو پاوں جڑے ہیں ۔ تاہم اضافی اعضاء کے ساتھ جنم لینے والی بچی اور اس کی ماں دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو علاج کیلئے لکھنو بھجوا دیا ہے تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کے اضافی اعضا کے ساتھ پیدائش دراصل جڑواں بچوں کی پیدائش کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے  جڑا ہوا محسوس ہوتا ہے جسے ابھی بننا باقی تھا ۔

 

ٹانگ سے محروم شخص نے سب کو حیران کردیا