وزیر اعظم نے گوادر واٹر پراجیکٹ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیر اعظم نے گوادر واٹر پراجیکٹ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد (نیا ٹائم  ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں مجرمانہ غفلت اور تاخیر کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکحا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے 445 ملین ڈالر کی گرانٹ ، 484  ملین ڈالرز کے آسان قرض اور فزیبلٹی رپورٹ کی دستیابی کے باوجود گوادر بریک واٹر پراجیکٹ کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن بات ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی سے لے کر انفراسٹرکچر تک ، تمام منصوبے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے تاخیر کی وجہ سے ملک کو مہنگے پڑے ہیں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب صرف باتیں کرنے یا دکھانے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے کا وقت ہے ۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گوادر میں صڑف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا معاملہ ہی نہیں بلکہ سی پیک کا حصہ ہونے کے باعث بھی اس کی سیاسی ، سٹرٹیجک اہمیت اور غیر معمولی اہمیت ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کو خوشحالی سے تبدیل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہ میرا مشن بھی ہے ۔

 

سپریم کورٹ آفس سے عمران خان کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس