افغانستان کے معروف

افغانستان کے معروف "صوفی بابا " بھارت میں قتل

ممبئی (نیا ٹائم  ویب ڈیسک)افغانستان سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی و روحانی پیشوا " صوفی بابا " کو بھارت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان روحانی پیشوا و مذہبی  رہنما کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ناشک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے ناشک کے علاقے میں 35 سالہ " صوفی بابا " کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا ۔ مقتول کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ وہاں پر " صوفی بابا" کے نام سے مشہور تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشہ شام بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا ، مقتول کو خواجہ سید چشتی المعروف " صوفی  بابا " کے نام سے شناخت کیا گیا جس کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ معروف روحانی پیشوا کے  طور پر جانے جاتے تھے ۔

پولیس رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول کے ہاتھوں اور سر میں گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

ملا عمر کی چھپائی گئی گاڑی مل گئی