ملا عمر کی چھپائی گئی گاڑی مل گئی

ملا عمر کی چھپائی گئی گاڑی مل گئی

کابل(نیاٹائم)طالبان نے اپنے سابق امیر ملاعمر کی کئی سالوں پہلے زیرزمین چھپائی گئی ذاتی کار ڈھونڈ لی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاعمر کی چھپائی گئی کار کو افغانستان کے صوبہ زابل سے برآمد کیا گیا جو کہ طالبان نے ہی زمین بوس کی تھی۔ ملاعمر کی پرسنل کارکو نائن الیون میں افغانستان پر امریکا کے اٹیک کے بعد زیرزمین کردیا گیا تھا جس کے بارے امریکا کے ایک اخبار نے رپورٹ دی تھی جس میں 2001 میں ملا عمر کے بارے چلنے والی خبروں کے متعلق کہا تھا کہ’ امریکا کے اٹیک کے بعد ملا عمر افغانستان چھوڑکر پاکستان میں ہیں‘ کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملا عمر افغانستان میں ہی موجود اورصوبہ زابل میں رہ رہے ہیں۔

 

اس بارے میں نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے سپوکس پرسن قاری احمد يوسف نے تصدیق کی اور بتایا کہ کار اب زمین سے نکالی ہے اور ممکنہ طور پر ملا عمر نے اسی کار پر قندھار سے زابل گئے تھے جس کو بعد ازاں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

 

ملاعمر کی کار کو میوزیم میں رکھنے کے بارے احمد یوسف نے کہا کہ ابھی ایسا کرنے کاتصور نہیں تھا۔زمین سے نکالی گئی کار کے بارے بتاتے ہوئے قاری احمد یوسف نے بتایا کہ یہ کرونا ویگن کار ہے جس کو افغانستان میں ’غواگئی‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

 

ہیکر کا ایک ارب سے زائد چینیوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کا دعویٰ