ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش کردی

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش کردی

راولپنڈی(نیاٹائم)پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش کردی۔

 

مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات  راجہ صغیر احمد نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش کررہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کی طرف سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کراتے سمیت نظر آتے ہیں۔

 

امیدوارنے کہا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں موجود رہے گا اتنے ہی آپ کو پیسے ملے گے، سب کہتے ہیں راجہ صاحب جیت کر پیسے دیں گے، میں کہتا ہوں میں پہلے رقم دوں گا فکر مت کریں پہلے پیسے دونگا پھر ووٹ لونگا۔لیگی رہنماء کی طرف سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو خوش ہوکران کے حق میں نعرے بازی بھی  لگاتے سنا جاسکتا ہے۔

 

دوسری طرف ویڈیو کے سامنے آنے پر راجہ صغیر کا موقف جاننےکیلئےرابطے کی کوشش کی گی تو مسلسل کوششوں کے بعد رابطہ نہیں ہوگا۔

 

ووٹ کو عزت دو کا مطلب آئین کے مطابق کردار ادا کرنا ہے، احسن اقبال