لوٹوں کو غدارکہنا کونسی غلط بات ہے؟فیاض الحسن چوہان

لوٹوں کو غدارکہنا کونسی غلط بات ہے؟فیاض الحسن چوہان

لاہور(نیاٹائم)پاکستان  تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان  کا کہنا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کیا بات غلط ہے ؟

 

پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئےفیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول دھاندلی ہو رہی ہے،الیکشن اسٹنٹ کے طورپر حمزہ شہباز نے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی کا سہانہ خواب دکھایا حالانکہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کاہے یہ حمزہ کے دائرہ اختیارمیں ہی نہیں آتاہے۔

 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آخری ایک دو مہینے میں ٹیلی فون ٹیپ کرنےکی کوشش کی گئی جس سے سازش ثابت ہوتی ہے مگر سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیاہے تو اس میں کونسی غلط بات کی گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کے مشن کو  کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

 

ووٹ کو عزت دو کا مطلب آئین کے مطابق کردار ادا کرنا ہے، احسن اقبال