راناثناء اللہ نےکالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ ڈائیلاگ  سےمتعلق بتادیا

راناثناء اللہ نےکالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ ڈائیلاگ سےمتعلق بتادیا

اسلا م آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ بات چیت ’پری ڈائیلاگ‘ سٹیج پر ہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ابھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے ساتھ بات چیت ’پری ڈائیلاگ‘ سٹیج پر ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ سب سیاسی پارٹیوں  نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں تمام سیاسی پارٹیوں  کی نمائندگی ہو، اس عمل کی سیاسی قیادت اور  پارلیمنٹ نے حمایت کی ہے۔

 

سابق پرائم منسٹر کے حکومت پر الزامات سے متعلق سوال پر فیڈرل منسٹر نے کہا کہ وہ کون سی دیوار ہے جس سے عمران خان کو لگایا جا رہا ہے، عمران خان بڑے مزے سے بنی گالا میں بیٹھے ہیں، کیا عمران خان سے ان کے بدعنوانی  کے کیسز سے متعلق پوچھنا ہراسانی ہے؟وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک توشہ خانہ کے تحائف کا جواب  بھی نہیں   دیا ہے، وہ کدھر ہے؟ جس نے اس شخص کو صادق اور امین قرار دیا تھا، قانون ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہونےوالا ہے۔

 

ووٹ کو عزت دو کا مطلب آئین کے مطابق کردار ادا کرنا ہے، احسن اقبال