لاپتہ ہونےوالادنیاکاکم عمرترین کوہ پیما مل گیا

لاپتہ ہونےوالادنیاکاکم عمرترین کوہ پیما مل گیا

لاہور(نیاٹائم) نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران لاپتہ ہونے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا پتا چل گیاہے۔

 

ایک ٹی وی چینل سے بات چیت  کرتے ہوئے شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بتایا کہ شہروز کاشف چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیئے ہیں، شہروز اور ان کے ساتھی فضل کیمپ تھری کی جانب  جا رہے ہیں۔کاشف سلمان نے کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچ رہے ہیں۔والد شہروز کاشف نے مزید بتایا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔

 

خیال  رہے کہ شہروز کاشف نے پچھلی  صبح نانگاپربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیماء ہونے کا اعزاز  بھی حاصل کیا تھا۔شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی اعزازرکھتےہیں۔

 

ای سی سی نے لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی