ٹانگ سے محروم شخص نے سب کو حیران کردیا

ٹانگ سے محروم شخص نے سب کو حیران کردیا

لاہور(نیاٹائم)ایک ٹانگ سے محروم شخص کی بیساکھی کی ہیلپ سے سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پرایک پاکستانی شخص کی ویڈیو تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں دیکھائی دیا جاسکتا ہے کہ ایک ٹانگ سے محروم آدمی بڑی لیاقت کے ساتھ بیساکھی کا سہارا لیکر سائیکل چلا رہا ہے۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاس سے گرزنے والی گاڑی میں موجود شخص بیساکھی کے سہارے سے سائیکل چلانے والے باہمت شخص کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہا ہوتا ہے اورسائیکل چلانے والا بھی اس کی طرف دیکھ رہا ہے۔

 

سوشل میڈیا صارف کی طرف سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ صرف اس وقت جیت نہیں سکتے جب آپ کوشش نہیں کرتے ہیں۔ کوشش سے ہی کامیابی جڑی ہوتی ہے بغیرکوشش کے جیت کا گمان کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

 

میئرمیکسیکو کی دلہن کا سن کر آپکے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے