سلیمان شہباز خودپرہونےوالی تنقید برداشت نہ کرپائے

سلیمان شہباز خودپرہونےوالی تنقید برداشت نہ کرپائے

لاہور(نیاٹائم )وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

 

سلیمان شہباز کی طرف سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے سولر کنٹریکٹ کے حوالے سے بےبنیاد الزامات لگائے ہیں۔سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے 14دن  میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران اسماعیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق بھی رکھتاہوں۔

 

اس سے پہلے شریف گروپ آف کمپنیز کی طرف سے بھی کہا گیا تھا کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی ہو گی۔

 

حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرنےوالوں کا پتہ چل گیا