حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرنےوالوں کا پتہ چل گیا

حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرنےوالوں کا پتہ چل گیا

کراچی(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔

 

اینٹی کرپشن نے سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما  حلیم عادل شیخ کی گرفتار ی کی تصدیق کردی ہے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حلیم عادل کیخلاف  اینٹی کرپشن جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جو جامشورو کے سرکل افسر ذیشان حیدر میمن کی مدعیت  میں درج ہواتھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کو سرکاری زمین کےجھوٹےکاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے، انہوں نے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا تھا۔

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سےحلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما نے پھر وہی زمین اس شخص سے اپنے نام کرائی۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے۔

 

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حلیم عادل کاراہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں سندھ منتقل کردیاجائے گا،واضح  رہے کہ قائدحزب اختلاف  سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکار وں نے گزشتہ شب  لاہور سے حراست میں لیاگیاتھا۔

 

عید پر اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہوگی