غذرمیں لینڈسلائیڈنگ سےآٹھ افرادجاں بحق

غذرمیں لینڈسلائیڈنگ سےآٹھ افرادجاں بحق

غذر(نیاٹائم)گلگت بلتستان کےضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے  افراد کی تعداد 8 تک پہنچ چکی ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر غذر کابتانا ہےکہ لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے محکمہ برقیات کے 6 ملازمین محفوظ رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر غذر کا کہنا ہے کہ پچھلےروز گاؤں شیر قلعہ میں لینڈسلائیڈنگ سے متعدد مکانات اور 2 بجلی گھر  سیلابی ریلے کی زد میں  بھی آئے تھے۔ڈپٹی کمشنر کابتاناہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کےدوران   محکمہ برقیات کے 6 ملازمین بھی لاپتہ ہو گئے تھے جن کو اب پتہ لگالیاگیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اوراسی وجہ سے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، گزشتہ روزہونےوالی بارش میں بلوچستان کے علاقوں میں طغیانی آنے سے بہت تباہی ہوئی ہے، سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی ریلے نے مویشی منڈی کا رخ کرلیا ہےاورسیکٹروں جانوروں کو بہا لے گئی ہے اور سیکڑوں جانورسیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

عید پر اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہوگی