اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو لاہورسے دھر لیا گیا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو لاہورسے دھر لیا گیا

لاہور(نیاٹائم)اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نےلاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔

 

ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو لاہور سے سادہ لباس اہلکار اپنے ہمراہ لےگئے۔ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ گزشتہ دن لاہور آئے تھے، گرفتار کرنے والے افراد کس ادارے سے ہیں اس کے متعلق نہیں بتایا گیا۔سادہ لباس افراد کی حلیم عادل شیخ کو اپنے ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتی ہے اور پھر سادہ لباس افراد ہوٹل کے اندر جاتے ہیں تاہم بعد ازاں ہوٹل کی لابی میں حلیم عادل شیخ ان لوگوں کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔

 

دوسری طرف سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ  کے خلاف مبینہ کارروائی کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے  کہ پی ٹی آئی رہنما  کی گرفتاری کا بتایا نہیں جارہا، ڈر ہے کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے کہیں اغوا نہ کیا ہو۔ کسی بھی قسم کا نقصان کی صورت میں ذمہ دار سندھ گورنمنٹ ہو گی۔خیال رہے کہ پولیس کی طرف سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

 

بابرغوری کو کیوں گرفتار کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں