ای سی سی نے لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے لگژری اشیاء کی درآمد سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیا ٹائم) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی جائے ۔
اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لگژری ، غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی 30 جون تک لگائی گئی تھی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 5 لاکھ ٹن گندم بھی درآمد کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے ساتھ پاکستانی روپے میں درآمدات کی اجازت دی گئی ہے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 5 بنیادی اشیاء کی قیمتوں پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ای سی سی نے جانوروں میں پھیلنے والی وبا لمپی سکن کے باعث نیشنل ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی بھی منظوری دی ہے جبکہ ٹیلی کام لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے حکومت نے ملک کی تیزی سے بگڑتی معاشی صورتحال میں معیشت کو سہارا دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر 19 مئی کو لگژری غیر ملکی اشیاء کی درآمدپر مکمل پابندی عائد کی تھی ۔

 

فواد چوہدری نے مفت بجلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا