پی آئی اے انجینئرزنے بھارتی طیارے کو پرواز کیلئے

پی آئی اے انجینئرزنے بھارتی طیارے کو پرواز کیلئے "ان فٹ " قراردیدا

کراچی  (نیا ٹائم  )پی آئی اے کے انجینئرز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈ کرنے والے بھارتی طیارے کو پرواز کیلئے  "ان فٹ " قرار دیدیا ۔ بھارت سے مسافروں کو لینے کیلئے متبادل فلائی کراچی پہنچ گئی ۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی ائیر لائن " سپائس جیٹ " کی متبادل پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی پہنچی ہے جس کے ذریعے  8 گھنٹے سے کراچی میں پھنسے مسافروں کو دبئی منتقل کیا جائے گا ۔

واضح رہے بھارتی ائیر لائن کے طیارے نے دہلی سے دبئی جاتے ہوئے آج صبح کراچی کے ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈنگ کی تھی ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے پرواز کیلئے " ان فٹ " قرار دیا ہے ، جس کے بعد بھارت سے متبادل پرواز بھجوائی گئی ہے ۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق انجینئرز نے بھارتی طیارےکے کاک پٹ کا بھی معائنہ کیا ے ۔ بھارتی طیارے کے کیپٹن نے طیارے میں موجود فیول لیول چیک کروایا ۔ بھارتی کپتان نے طیارے کی مرمت بھارتی انجینئرز سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافروں کو آج سہ پہر کراچی ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ لاونج میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے اب انہیں متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ کیا جائے گا ۔

 

بھارتی طیارے کی کراچی میں اچانک ہنگامی لینڈنگ،وجہ کیابنی؟