شادی سے انکار پر ملزم نے بیوہ خاتون کو زندہ جلا دیا

شادی سے انکار پر ملزم نے بیوہ خاتون کو زندہ جلا دیا

جھنگ (نیا ٹائم ) جھنگ میں ظلم کی انتہا ہو گئی ، شادی سے انکار بیوہ خاتون کا جرم بن گیا ،، جاں ایک شخص نے مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے والی بیوہ خاتون کو زندہ جلا دیا ، بیٹی زخمی ہو گئی ۔ مقتولہ ملزم کے مرحوم دوست کی بیوہ تھی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مرکز تھانہ کوتوالی کی حدود محلہ غوثیہ میں خاتون کو زندہ جلانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے  دوست کی بیوہ کو مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر جلا کر ہلاک کر دیا ۔ ملزم عمران سعید دوست کی  بیوہ سے شادی کا خواہشمند تھا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو اس افسوسناک واقعہ سے روکنے کے دوران مقتولہ کی بیٹی بھی والدہ کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئی۔ جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ خاتون کا شوہر تین سال قبل انتقال کر گیا تھا جس کے بعد اس کا دوست ملزم عمران سعید اس کی بیوہ سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم اس کے انکار پر ملزم نے اشتعال میں آ کر اسے زندہ جلا کر قتل کر دیا۔

 

کروڑوں روپے رشوت کے الزام میں پرنسپل سیکرٹری اینٹی کرپشن میں طلب