ایک ہی دن میں سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان

ایک ہی دن میں سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی (نیا ٹائم ) قدر میں مسلسل کمی کے بعد ڈالر نے ایک ہی دن میں بڑی اڑان بھر لی ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ۔ ڈالر کی قدر 2 روپے 38 پیسے بڑھ گئی ۔

ملکی زر مبادلہ کی مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا تھا اور ڈالر کی قدر مسلسل کم ہو رہی تھی ، تاہم آج انٹر بینک میں دوبارہ ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہو گیا اور ایک ڈالر کا ریٹ 2 روپے 38 پیسے بڑھ  گیا ۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 2 روپے 38 پیسے اضافے کے ساتھ 206 روپے 94 پیسے ہو گئی ۔ دوسری طرف صرافہ مارکیٹ میں بھی انتہائی تیزی آ گئی جہاں فی تولہ سونے کی قیمت اچانک 1500 روپے بڑھ گئی ۔

سندھ صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہو گئی ہے ۔

واضح رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4 ڈالر کم ہو کر 1803 ڈالر کا ہو گیاہے ۔

 

طلب میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی