
کراچی سمیت سندھ بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
کراچی (نیا ٹائم ) کراچی سمیت صوبے بھر میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر قائد کے علاقوں اورنگی ٹاون ، شارع فیصل ، گلشن اقبال ، ناظم آباد ، ملیر ، سعدی ٹاون ، نیول کالونی ، صدر سمیت گارڈن ، آئی آئی چندریگر روڈ ، اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔
شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور کئی روز سے چھائی گرمی اور حبس میں بھی کمی آئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے ، مون سون ہواوں کے باعث صوبے کے مختلف شہروں کراچی ، دادو اور جامشورو میں 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں نے مزید کہا ہے کہ حیدر آباد ، نواب شاہ ، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی وقفے وقفے سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کراچی میں 7 جولائی تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ شام یا رات میں دوبارہ گرج چمک کے ساتھ بادلوں کے برسنے کا امکان ہے ۔
کراچی والوں کا طویل انتظار ختم ، بادل برس پڑے
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ